خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں تین سالہ بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق ۔

خلیج اردو: العین کے علاقے الظہیر میں ایک تین سالہ بچہ 72 میٹر گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی نے کہا کہ آپریشن روم کو جمعہ 25 مارچ کی شام کو لڑکے کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملی۔

لڑکے کو بچانے کے لیے خصوصی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے پہنچنے پرلڑکے کو مردہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں، اتھارٹی نے متوفی لڑکے کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
اتھارٹی نے عوام کو غلط معلومات پھیلانے یا ایسی کوئی معلومات اور تصاویر پوسٹ کرنے سے خبردار کیا جو خاندان کی رازداری پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک حادثہ گزشتہ ماہ پیش آیا جب ایک چھ سالہ اماراتی لڑکی کو ڈبہ، فجیرہ میں کنویں سے نکال کر ریسکیو کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان نے بچی کی صحت یابی کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا۔

حکام نے خاندانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے گھروں یا محلوں کے ارد گرد موجود کسی بھی کنویں یا زمین کے سوراخوں کو بند کردیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button