متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سیکورٹی ایکسرسائیز کے بعد ابوظبہی کے بہت سے پلوں کو دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے

خلیج اردو
25 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے عوام کو اطلاع دی ہے کہ سیکورٹی مشقوں کیلئے بند کیے جانے والے پلوں کو دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے۔ پولیس کے جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مصفہا پل پر ٹریفک کو کھول دیا گیا ہے۔

ابوظبہی پولیس نے شہریوں کو پیشگی نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جمعہ کے دن مذکوروہ پل پر سیکورٹی ایکسرسائیز کیا جائے گا۔

پل صبح 7 سے صبح 9 بجے تک جمعہ کے دن بند رکھا گیا۔

حفاظتی مقاصد کیلئے عوام سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں ، تصویریں کھنچوانے یا ویڈیو بنانے سے باز رہیں اور سیکورٹی مشقوں کی جگہ جانے سے گریز کریں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button