متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئرویز پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی بحالی پر کام کررہا ہے

خلیج اردو
04 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کی سرکاری کمپنی اتحاد ایئرویز نے منگل کے روز ایک فہرست چھاپی ہے جہاں سے پھنسے ہوئے رہائشیوں کو واپسی کی اجازت ہے۔ ان کیلئے لازمی ہے کہ کرونا وائرس کی دونوں ویکسین انہوں نے لگوائے ہوں۔

یہ بھی ضروری ہے کہ دوسری ویکسین لیے ان کو 14 دن ہو چکے ہوں اور سفر کرنے سے قبل ان کے پاس ویکسینشن کا سرٹیفیکٹ ہو۔

اتحاد کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بھارت ، پاکستان اور سری لنکا سے پروازیں پہلے 15 اگست تک منسوخ ہوئیں تھیں لیکن چونکہ حکومت کی جانب سے کچھ پابندیوں کو آسان بنایا ہے، ہم پروازوں کی دوبارہ سے شروعات پر کام کررہے ہیں۔

اتحاد کے مطابق وہ بنگلادیشن میں پھنسے مسافروں کیلئے پروازوں کی دوبارہ شروعات پر کام کررہے ہیں۔ جو مسافر متائثر ہوئے ہیں ان کو براہ راست اطلاع دی جاتی ہے اور مزید معلومات etihad.com/destinationguide یا اتحاد کے موبائل اپلیکیشن پر دستیاب ہیں۔

اتحاد ایئرویز کی ہیلپ پر کافی ایزاہ رش ہے اور اس کی وجہ سے مدد کیلئے کال کرنے والوں کو لمبی انتظار کرنی پڑتی ہے۔ اتحاد نے کہا ہے کہ صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں کال کی جائے۔

اس سے قبل اتحاد نے حکام کی جانب سے ویکسین شدہ رہائشیوں کو صرف کی اجازت دینے کے بعد 12 ممالک کیلئے اپڈیٹڈ ٹریول ایڈوائزری جاری کی جن میں یہاں پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس آنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

منگل کے روز نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین شدہ اور بغیر ویکسین شدہ مسافر جو اہم سیکٹرز سے تعلق رکھتے ہوں، ان کو بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ان میں صحت کے ورکرز جیسے ڈاکٹرز ، نرسز اور میڈیکل ٹیکنیشن جن کی متحدہ عرب میں ملازمت ہے ، کو اجازت ہوگی۔

یونیورسٹیز ، کالجیز اور اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے استادوں کو واپسی کی اجازت ہوگی۔ طلبہ ، انسانی ہمدردیوں کے کیسز ، وفاقی اور مقامی حکومتی ایجنسز کے ملازمین یا جو یو اے ای میں علاج کی غرض سے آئے ہوں ، کو بھی امارات میں آنے کی اجازت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button