متحدہ عرب امارات

نئے ہجری سال پر چھٹی کا اعلان ہوگیا، رہائشیوں کو ایک لمبا ویک اینڈ ملے گا

خلیج اردو
04 اگست 2021
دبئی : وفاقی اتھارٹی برائے حکومتی انسانی وسائل نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ نئے ہجری سال کیلئے اس سال چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور جمعرات 12 اگست کو 1443 ہجری پر چھٹی ہوگی۔

اسلامی کلینڈر کے مطابق زی الحجہ کا مہینہ پیر کے روز 9 اگست کو ختم ہونے جارہا ہے جس کے بعد 10 اگست کو یکم محرم 1443 ہوگا اور اگر زی الحجہ کا مہینہ 29 دنوں کا ہوا تو یکم محرم پیر کے روز 9 اگست کو ہوگا۔

اس تاریخ کا انحصار چاند کے دیکھنے پر ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button