متحدہ عرب امارات

مسافروں کو غیر قانونی طور پر لی جانے کی 349 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہے

خلیج اردو
09 اگست 2021
دبئی :دبئی میں حکام نے 349 ایسی خلاف ورزیوں کی رپورٹ دیئ ہے جس میں ڈرائیور غیر قانون طور پر سواریوں کو لے کر جارہے تھے۔ یہ خلاف ورزیاں 2021 کے پہلے کوارٹر میں ریکارڈ کی گئی تھی جہاں ان گاڑیوں میں مسافروں کو لے جایا جارہا تھا جن میں انہیں اجازت نہیں تھی۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے گھنٹوں کے حساب سے کرائے پر لی گئی ٹیکسیوں ، لیموزین گاڑیوں اور کاروں کے 13،669 معائنوں کے طور پر مجموعی طور پر 626 خلاف ورزیاں درج کیے۔

معائنہ دبئی کی سروس لیول کو برقرار رکھنے کیلئے ٹیکسیوں ، لیموزی اور گھنٹہ کے حساب سے کرائے کی کاروں کے اندرونی اور بیرونی ظہور کو برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔ آپریشن کا مقصد بغیر لائسنس والی گاڑیوں میں مسافروں کی نقل و حمل کے ضوابط اور رہنمائی کی تعمیل کو یقینی بنانا تھا۔

معائنہ میں تقریبا 90 فیصد کاریں شامل ہیں جو ایک گھنٹے کے حساب سے کرائے پر ہیں۔ 81 فیصد ٹیکسی اور 85 فیصد لیموزین کا معائنہ کیا ہے۔

جن گاڑیوں میں صفائی کے معیار کا مسئلہ تھا کو صفائی اور اپنی گاڑیوں کو صاف کرنے سے متعلق ہدایات دے کر وارننگ دی گئی۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button