متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:عدالت نے نماز پڑھنے والے شخص کو کچلنے پر ٹرک ڈرائیور اور انشورنس کمپنی کو ایک لاکھ درہم معاضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا

 خلیج اردو
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی ایک مقامی عدالت نے نماز پڑھنے والے شخص پر ٹرک چڑھانے والے ٹرک ڈرائیور اور انشورنس کمپنی کو ایک لاکھ درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

راس الخیمہ کی عدالت نے مقتول کی اہلیہ کو اپنے نابالغ بچے کی تعلیم کے لیے تیس ہزار درہم سے ادا کرنے کا حکم دیا۔
ایشیائی ورکر کے اہل خانہ نے عدالت میں کیس دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے مقتول کی موت واقع ہوئی۔درخواست میں یہ بھی کہاگیا کہ مقتول بال اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔مقتول کے اہل خانہ نے عدالت سے سے ڈرائیور اور انشورنس کمپنی کو دو لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کی استدعا کی۔

انشورنس کمپنی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حادثہ سڑک پر نہیں ہوا اس لیے اہل خانہ معاوضے کے حق دار نہیں۔تاہم عدالت نے ڈرائیور کو موت کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ انشورنس کمپنی کے موقف کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ ٹریفک قوانین کی کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button