متحدہ عرب امارات

ٹریفک حادثے میں دو بھائیوں کی ہلاکت ، فضا سوگوار ہو گئی

خلیج اردو
26 جنوری 2021
راس الخیمہ : دو اماراتی بھائیوں جن کی عمریں 17 سال اور 27 سال ہیں ، ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔ راس الخیمہ پولیس نے تصدیق کر دی ہے۔

راس الخیمہ پولیس میں سنیئر پولیس آفیسر نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ جمعرات کی شام کو رنگ روڈ جسے امیریٹس بائی پاس بھی کہا جاتا ہے ، پر شامال کی سمت میں یہ حادثہ پیش آیا۔

برگیڈیئر احمد آل سام النقابی جو کہ راس الخیمہ پولیس میں ڈائریکٹر آف ٹریفک اینڈ پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ ہے ، کا کہنا ہے کہ ڈرائیور گاڑی پر اپنی گرفت برقرار نہیں رکھ پایا جس کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہونے تک کئی مرتبہ قلابازیاں کھا گئی ۔

حادثے کی وجہ سے ایک بھائی اسی وقت ہلاک ہوا جبکہ اس کے بھائی کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں بھی مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ ٹریفک رولز کی پاسداری کریں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار حادثات پیش نہ ہوں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button