متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ویزہ ایمنسٹی اسکیم ، آئی سی اے نے انخلاء کا طریقہ کار بتا دیا۔

خلیج اردو
07 دسمبر 2020
دبئی: وہ افراد جن کے پاس ویزٹ ویزہ ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں ویزہ ایکسپائری کے باوجود وہاں مقیم ہیں۔ ان افراد کیلئے اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) نے بتایاا ہے کہ وزٹ ویزہ پر آنے والے ویزا ہولڈرز جو متحدہ عرب امارات میں اضافی قیام کر چکے ہیں اور ایمنسٹی اسکیم سے اٹھانا چاہتے ہیں انہیں دبئی روانگی سے 48 گھنٹے قبل اطلاع دینا ہوگی۔

تمام جرمانے اور دیگر انتظامی پابندیوں سے استثنیٰ ان لوگوں کیلئے ہے جن کا ویزا یکم مارچ سے پہلے ختم ہو چکا ہے۔ یکم مارچ سے قبل وزٹ ویزا اور رہائشی ویزا ختم ہونے والے افراد استثنیٰ حاصل کرسکتے ہیں تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ 31 دسمبر سے قبل ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔

وہ ویزہ ہولڈرز جن کا ویزہ یکم مارچ سے قبل ختم ہوچکا ہے اور وہ ابوظہبی ، شارجہ اور راس الخیمہ کے ہوائی اڈوں سے سفر کرنا چاہتے ہیں ، وہ عام معافی پروگرام کا فائدہ اٹھانے کے لئے روانگی کے وقت سے کم از کم چھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا ۔ دبئی اور المکتوم ایئرپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والوں کو روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے پہلے دبئی سول ایوی ایون سیکیورٹی سینٹر میں اطلاع دینا ہوگی۔

رہائشی ویزا ہولڈرز جنہوں نے خلاف ورزی کی ہے ، ان کیلئے 31 دسمبر سے پہلے روانگی کی تاریخ کے ساتھ ہوائی ٹکٹ بک کرنا چاہئے اور روانگی کے وقت سے چار گھنٹے قبل ٹکٹ اور پاسپورٹ کے ساتھ ہوائی اڈے پر پہنچنا چاہئے۔ اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے وہ افراد جو اسپانسرز پر انحصار کرتے ہیں انہیں اپنے اسپانسرڈ کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔ اس حوالے سے آئی سی اے نے تفصیلات جاری کیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button