متحدہ عرب امارات

آج کا موسم ٹھنڈا ، خوشگوار اور آسمان بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں موسم پیر کے روز بھی ٹھنڈا ، سہانا رہے گا اور آج کے دن آسمان بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا جزوی طور پر کبھی صاف تو کبھی ابرآلود رہے گی۔

رات کے وقت اور منگل کی صبح کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں فضا میں خنکی رہے گی۔ مغرب کی طرف دھند اور کہر بننے کے بھی امکانات ہیں۔

این سی ایم کے مطابق ملک میں ہلکے سے درمیانے درجہ کی ہوائیں چلیں گی۔ بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں سمندر کا بہاؤ درمیانے درجے کا رہے گا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button