متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک بھر میں ایک اور دھندلی صبح ، آپ کو کن احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے؟

خلیج اردو
15 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کثیف دھند نے ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ اس حوالے سے نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی ( این سی ایم ) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ دھند کا آغاز ساحلی علاقوں سے اتوار کی رات 11 بجے سے ہوا اور پیر کی صبح 11 بجے تک دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امارات بھر میں پولیس حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے خاص احتیطاط سے کا لیں۔ پولیس کے مطابق بڑی شاہراہوں پر رفتار کم کرنے سے متعلق سسٹم ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔ مختلف الیکٹرانک بورڈ پر کم رفتار کی ہدایات دیں گئی ہیں۔

ابوظبہی پولیس کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق مکتوم بن راشد روڈ ، ابوظبہی ٹو دبئی البھایا روڈ ، شیخ خلیفہ بن زید انٹرنیشنل روڈ ، ٹرک روڈ ، شیخ محمد بن راشد روڈ ، العین اور ابوظبہی سیویہان روڈ پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار ایکٹیو کر دی گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button