خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ان کی توہین کرنے پر خاتون گھر میں نظر بند

خلیج اردو: فجیرہ کی اپیل کورٹ نے ایک 32 سالہ خلیجی خاتون شہری کو ڈیوٹی پر موجود دو خواتین پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں چھ ماہ کے لیے گھر میں نظر بند رکھا ہے اور 5 ہزار درہم جرمانہ بھی کیاہے۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق، پبلک پراسیکیوشن نے ملزمہ کو فجیرہ عدالت میں بھیجا تھا جس نے اسے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دو پولیس خواتین کو مارنے کا مجرم قرار دیا تھا اور ان کی توہین اور بے عزتی بھی کی۔

فجیرہ فوجداری عدالت نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ: ‘ملزمہ کو الیکٹرانک پولیس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت رکھنے کا مطلب- ایک سال تک گھر میں رہنا اور الیکٹرانک بریسلٹ کے ذریعے اس کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنا ہے۔

عدالت نے خاتون پر 10,000 درہم جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

فجیرہ اپیل کورٹ نے نظربندی کی سزا کو چھ ماہ کی مدت اور 5000 درہم جرمانے میں کم کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ مذکورہ خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں کیساتھ مار پیٹ کرنے، تشدد اور جبری مزاحمت کرنے اور ان کی توہین کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button