متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی 1 بلین کھانے کی مہم کیلئے الانصاری ایکسچینج نے 1 ملین عطیہ کیے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مقیم الانصاری ایکسچینج نے یو اے ای کے 1 بلین کھانے کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اس مہم میں 1 ملین کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ ایک ملین کھانوں کی مہم دنیا کے 50 ممالک میں بچوں، پناہ گزینوں، بے گھر افراد اور مختلف بحرانوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد سمیت پسماندہ، غذائی قلت کا شکار اور کمزور معاشرتی گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

الانصاری ایکسچینج کی طرف سے عطیہ 10 لاکھ کھانے کی تیاری کے لیے درکار اجزاء فراہم کرنے کی صورت میں کیا جائے گا۔

الانصاری ایکسچینج کے سی ای او رشید اے الانصاری نے کہا ہے کہ ہمیں خطے کے سب سے بڑے انسانی اقدام میں حصہ لینے اور رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز ایک بڑی ڈونیشن سے کرنے پر فخر ہے جو دنیا بھر کے غریب اور نادار خاندانوں کی مدد کرے گا۔

انہون نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے اندر اور باہر خیراتی اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم کو جاری رکھیں گے۔

ایک بلین کھانے میں حصہ ڈالنے کیلئے عطیہ دہندگان مہم کی آفیشل ویب سائٹ: www.1billionmeals.ae کے ذریعے ون بلین کھانے کی مہم میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

وہ ماہانہ سبسکرپشن کے ذریعے روزانہ 1 درہم عطیہ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں ۔ ڈو نیٹ ورک پر 1020 یا اتصالات نیٹ ورک پر 1110 پر ایس ایم ایس کے ذریعے میل بھیج کر یا مہم کے کال سینٹر کے ذریعے ٹول فری نمبر 8009999 کے ذریعے بھی عطیات دیے جا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button