متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ؛ نئے سال پر 2 ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی آتش بازی کی تیاریاں

راس الخیمہ میں المرجان جزیرہ اور الحمرا گاؤں کے درمیان واٹر فرنٹ کے ساتھ 4 اعشاریہ 7 کلومیٹر کا علاقہ دلکش آتش بازی کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے‘ نئے سال کی خوشی میں ڈرون، لائٹس اور شاندار رنگ نمایاں ہوں گے

متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی امد پر ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی آتش بازی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق راس الخیمہ کی امارت دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے آتش بازی کے ڈسپلے کے لیے تیاری کر رہی ہے، جس میں نئے سال کی خوشی میں ڈرون، لائٹس اور شاندار رنگ نمایاں ہوں گے ، پہلے ریکارڈ کے لیے آتش بازی کی نمائش میں بیک وقت استعمال ہونے والے ڈرونز کی سب سے بڑی تعداد ہوگی جب کہ دوسرا ریکارڈ 12 منٹ کے تماشے کے ساتھ اعلیٰ ترین آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا جس میں ڈرون شامل ہیں جو شام 4 بجے سے عوام کے لیے کھلے گا تاکہ دو گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیے جائیں۔

بتایا گیا ہے کہ المرجان جزیرہ اور الحمرا گاؤں کے درمیان واٹر فرنٹ کے ساتھ 4 اعشاریہ 7 کلومیٹر کا علاقہ دلکش آتش بازی کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے ، امارات میں نئے سال کی شام کی تقریبات کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق شاندار ڈسپلے کے ساتھ جدید اور متحرک موسیقی کی جھلک بھی ہوگی جس میں خاندانوں کو المرجان جزیرے کے مقابل ساحل پر سرگرمیوں کی ایک اضافی سیریز سے خوشی ملے گی۔

دوسری جانب دبئی کے ہوٹلوں میں نئے سال کی رات کے لیے غیر معمولی طور پر رش دیکھا جارہا ہے اور اگر آپ نئے سال کے موقع پر برج خلیفہ کی شاندار آتش بازی دیکھنے کے لیے ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل میں ایک رات بک کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو اب بہت دیر ہوچکی ہے کیوں کہ دبئی میں نئے سال کا جشن دیکھنے کیلئے ہوٹل تقریباً مکمل بک ہو چکے ہیں اور کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

خلیج ٹائز کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے موقع پر دبئیبھر کے ہوٹل امارات میں تقریباً 90 فیصد اور ڈاون ٹاؤن اور برج خلیفہ کے علاقوں میں تقریباً 100 فیصد تک بھر چکے ہیں ، عالمی ہوٹل ریزرویشن پورٹل Booking.com پر تلاش کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امارات کے 88 فیصد ہوٹلوں میں نیو ایئر نائٹ پر بکنگ دستیاب نہیں ہے ، ڈاؤن ٹاؤن اور برج خلیفہ کے علاقوں میں بکنگ اور بھی زیادہ ہے جو نئے سال کی رات اپنی شاندار آتش بازی کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈاؤن ٹاؤن میں رات بُک کرنے کے خواہشمند لوگوں کے لیے واحد آپشن ایک ہوٹل کا اپارٹمنٹ ہے ، جس کی قیمت نئے سال کی رات 40 ہزار درہم تک ہوتی ہے جب کہ جزوی برج خلیفہ کے نظارے والے کچھ بچ جانے والے اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کی قیمت 13 ہزار درہم سے زیادہ ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ پام جمیرہ پر ایک بیچ فرنٹ ولا ZenHotels.com پر نئے سال کی رات کا کرایہ 78 ہزار درہم درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button