متحدہ عرب امارات

حادثے کی جگہ رش بنانے والوں کو 1000 درہم جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو
14 ستمبر 2021
ابوظبہی :ابوظبہی میں حکام نے حال میں ہی یاد دہانی کرائی ہے کہ حادثے کی جگہ رش بنانا منع ہے کیونکہ اس سے حادثے میں ریسکیو آپریشنز میں مشکلات پیش آتے ہیں۔
جو بھی شخص حادچے کی جگہ کھڑا ہوگا وہ ایک ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا کیونکہ وہ ریسکیو کی گاڑیوں کے کام میں خلل ڈالتا ہے۔

ابوظبہی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جب حادثہ ہو جاتا ہے تو وہاں پر دیگر گاڑی کھڑی ہو جاتی ہیں اور اس سے ٹریفک متائثر ہوتی ہے۔
اس ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ اپنے موبائل فون نکال کر ویڈیوز اور تصاویر بنانا شروع کر دیتے ہیں جو ایک اور جرم ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ایسے مواقع پر ویڈیوز یا تصاویر بنانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا اور انہیں جیل بھجوایا جائے گا۔
یہ جرمانہ اور سزا اس وجہ سے ہے کہ معاشرے میں احساس ذمہ داری پیدا ہو اور انہیں باور کرایا جائے کہ یہ کتنا نقصان دہ ہے اور اس سے کسی دوسرے انسان کی جان جا سکتی ہے۔

اس سے کسی بھی ناگہانی صورت حال میں جہاں مدد ملتی ہے وہاں ریسکیو آپریشن آسان رہتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button