متحدہ عرب امارات

ام القواین: ایک فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو دیکھیں

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی امارات ام القواین میں ایک فیکٹر میں شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ جمعرات کی شام کو لگی۔

سول ڈیفنس کی ٹیمیں اس وقت آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آگ ام القواین کے صنعتی علاقے ام التوب میں ایک فیکٹر میں لگی۔

خلیج ٹائمز نے مزید لکھا کہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے علاقے کو خالی کروا کر گھیرے میں لے لیا ہے اور اس وقت آگ کو دوسری عمارات اور فیکٹریوں تک پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔

اور سول  ڈیفنس کی جانب سے لوگوں کو درخواست کی گئی ہے کہ آگ کے مقام کے قریب رش نہ بنائیں اور اس جگہ سے دور رہیں تاکہ سول ڈیفنس بغیر کسی رکاوٹ کے آگ پر جلد از جلد قابو پا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button