متحدہ عرب امارات

دبئی: رہائشیوں نے عمارت کی بالکونی سے گرنے والی بلی کو چادر میں کیچ کر کے اس کی جان بچا لی، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے علاقے ڈیرا کے رہائشیوں نے عمارت کی چھت سے گرنے والی بلی کو کیچ کر کے اس جان بچا لی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی ڈیرا کے علاقے میں واقع ایک عمارت کی دوسری منزل کی ایک بالکونی میں پھنسی ہوئی ہے۔ اور بلی بالکونی پر لگی شیشے کی باڑ پر گرفت نہ ہو پانے کے باعث واپس بھی نہیں جا پا رہی۔

بالکونی کے بیرونی کونے سے واپس بالکونی میں جانے کی متعدد کوششوں کے بعد بلی نے ہار مان لی۔ تاہم، ارد گرد سے گزرنے والے لوگوں نے بلی کی پریشانی کو بھانپ لیا اور بلی کو بچانے کے لیے عمارت کے نیچے جمع ہوگئے۔

لوگ ابھی بلی کو بچانے کے طریقے سوچ ہی رہے تھے ایک رہائشی بیڈ شیٹ لے آیا۔ جس پر بلی نے بھانپ لیا کے یہ لوگ اس بچانے کے لیےجمع ہوئیں۔ اور اس نے نیچے چھلانگ دی۔ رہائشیوں نے بلی کو چادرمیں کیچ کیا۔ اس کا معائنہ کرنے کے بعد اسے پانی پلایا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد عوام کی جانب سے بلی کو بچانے کے لیےجانے والی کوشش پر ان افراد کی تعریف کی جا رہی ہے۔ تاہم، حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی کسی بھی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو کال کریں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button