متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پاکستانیوں کیلئے میرٹ پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
یکم دسمبر 2020
دبئی: جو پاکستان متحدہ عرب امارات میں سرکاری نوکری کے خواہاں ہو ان کیلئے نادر موقع ہے کہ دبئی میں واقع قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے میریٹ پرآسامیان پر کرنے کیلئے اشتہار دے دیا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں ان امیدواروں کی تلاش کر رہا ہے جو مختلف ملازمتوں کے لئے مقامی تجربہ رکھتے ہوں۔

اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو متعلقہ فیلڈ میں کم سے کم سات سالہ تجربہ ہونا چاہئے اور وہ 17 دسمبر کو یا اس سے پہلے دیئے گئے لنک پر درخواست دے سکتے ہیں۔

https://pakistanconsulatedubai.com/vacancies

قونصلیٹ کو ٹیلیفون آپریٹر کی خدمات درکار ہیں جس کے پاس بیچلر کی ڈگری ہو اور کم از کم سات سال تک کسٹمر سروس کا تجربہ رکھتا ہو۔

ایک اور خالی آسامی جو ڈیٹا انٹری آپریٹر کے لئے ہے ، اور امیدوار کے پاس بیچلر کی ڈگری ہونا ضروری ہے ، ساتھ میں ٹائپنگ کی رفتار 40 الفاظ فی منٹ ہے۔

مترجم اور تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) کے عہدوں کیلئے بھی ویکنسی موجود ہیں۔ دونوں عہدوںکیلئے درخواست دہندگان کو بیچلر کی ڈگری اور عربی زبان کے کورس کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے۔

قونصلیٹ کو ملٹی ٹاسک ٹیکنیشن کی بھی ضرورت ہے جو سول ، الیکٹریکل ، پلمبنگ ورک اور نیٹ ورکنگ انجام دے سکے۔

نوکریوں کیلئے درخواست دینے کیلئے امیدواروں کو ایک آن لائن فارم پُر کرنا پڑے گا اور اپنی حالیہ تصویر اور پاسپورٹ ، امارات کی شناختی ، قابلیت کے دستاویزات اور تازہ سی وی کی اسکین کاپیاں جمع کرانا ہوں گی۔ ملازمتیں اس وقت یو اے ای میں مقیم 1.6 ملین پاکستانیوں کیلئے کھلی ہوئی ہیں۔

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button