ٹپس / سٹوریمتحدہ عرب امارات

چھ ماہ سے زائد عرصے سے بیرون ملک پھنسے دبئی کے رہائشی اب واپس آ سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ جس کے باعث وبا سے پہلے بیرون ملک گئے رہائشی واپس نہیں آ پائے۔ تاہم، اب حکام کی جانب سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں تو بیرون ملک پھنسے افراد اب واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے آپ ویزے کی میعاد ختم نہیں ہوئی ہو۔

جیسا کہ بیرون ملک پھنسے دبئی کے رہائشیوں کی واپس کے حوالے سے آمر سنٹر کے ہیپینس آف کسٹمرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر سلیم بن علی نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  دبئی کے جو رہائشی چھ ماہ سے زائد عرصۓ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں، اگر انکے ویزاے ابھی ختم نہیں ہوئے تو وہ بغیر کسی مسئلے کے دبئی واپس آ سکتے ہیں۔

تاہمم  دبئی واپس آنے کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا لازم ہوگا۔

میجر سلیم کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ویزا کینسل ہونے کی وجہ سے یا سسٹم بند ہونے کی وجہ سے اجازت نامے کی دخواست مسترد ہوجاتی ہے۔” ایسی صورت حال میں آپ آمر سنٹر کے کال سنٹر پر رابطہ کریں۔ ہم آپ کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ تلاش کرکے اس ٹھیک کریں گے۔ اور اگر آپ کو اجازت نامہ مل گیا ہے تو آپ معمول کے مطابق ملک میں داخل ہو سکتے ہیں”۔

بیرون ملک سے رہائشی آمر سنٹر کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:

فون نمبر: 0097143139999

ایمیل ایڈریس: [email protected]

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button