متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان نے اپنے مرحوم بھائی کو خراج عقیدت پیش کی ہے

خلیج اردو
19 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کے دن اپنے مرحوم بھائی کو دلسوز انداز میں خراج عقیدت پیش کی ہے۔

مرحوم شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم کا انتقال 33 سال کی عمر میں 2015 میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا تھا۔

شیخ راشد متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بڑے بیٹے تھے۔ شیخ حمدان نے ان کے بچپن کی تصویریں شیئر کیں ہیں۔

ویڈیو میں شیخ راشد کی بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی تصویریں ہیں اور کاپشن میں لکھا ہے کہ ان کیلئے دعا کریں۔

اس سے قبل پچھلے مہینے میں ان کی اور ان کے بھائی کی تسویر بنانے والے ایک مصور کی شیخ حمدان نے خوب تعریف کی تھی۔ انہوں نے مصور کا شکریہ ادا کیا تھا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button