متحدہ عرب امارات

پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر ابوظبہی میں رہائشیوں کے داخلے سے ٹریفک کا بہاؤ ہموار رہا ہے

خلیج اردو
19 ستمبر 2021
دبئی : ایک سال سے زیادہ عرصہ بعد متحدہ عرب امارات کے رہائشی ابوظبہی میں آزادانہ طور پر بنا کسی جھنجٹ کے داخل ہو رہے ہیں وہ اپنے دوستوں ، عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ اب دارلحکومت میں داخلے کیلئے کسی بھی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے پابند نہیں۔

ہفتے کے روز ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے ابوظبہی میں داخلے کیلئے شرائط میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اس حکم کی پیروی کرتے ہوئے حکام نے نے شیخ محمد بن راشد المکتوم روڈ پر غنٹوٹ بارڈر پر بیریئر ہٹا دیئے ہیں۔

رہائشیوں کی جانب سے اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خلیج ٹائمز سے گفتگو میں مختلف مکتب ہائے فکر اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے رہائشیوں نے بتایا کہ داخلے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرکے وقت کی جہاں بچت ہوئی ہے وہاں ٹریفک کا بہاؤ ہموار ہوا ہے۔

کچھ ایسے رہائشی بھی ہیں جنہیں مہینے میں پندرہ تک کے پی سی آر تیسٹ کرانے پڑتے تھے کیونکہ ان کا ایک امارت سے دوسرے میں جانے کی فریکونسی زیادہ تھی۔

رہائشی بھی خوش تھے کہ دبئی اور ابوظہبی کے درمیان ای 101 بس شٹل دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ انٹر سٹی بس سروس دبئی کے ابن بطوطہ بس اسٹیشن سے شروع ہوگی اور ابوظہبی کے مرکزی بس اسٹیشن تک جائے گی۔

اس سے قبل ابوظبہی میں داخلے کیلئے لازم تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں گے۔ اگر کوئی زیادہ عرصہ کیلئے یہاں رہنا چاہتا تو اسے اٹھویں دن دوبارہ ٹیسٹ کرانا پڑتا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button