متحدہ عرب امارات

مونگ پھلی فروش کا گایا ہوا گانا کچا بادام جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہے

خلیج اردو
دبئی : مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ایک غیر معروف گاؤں کورالجوری کے ایک مونگ پھلی بیچنے والے بھوبن بدیاکر نے اپنی چیزیں بیچنے کیلئے گانا گایا کچا بادام تو وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

اسے احساس نہیں ہوا کہ چند ہی دنوں میں اس کا گانا انٹرنیٹ کا سنسیشن بن جائے گا اور سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بنے گا۔

یہ گانا ہندوستان اور دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں اس گانے کی وجہ سے کئی ملین لوگوں نے اسےدیکھا۔

اس پر مختلف لوگ ڈانس کرتے ہیں اور اس پر ویڈیو بناتے ہیں۔ ایک باپ اور اس کی بیٹی کا گانا اس حوالے سے وائرل ہوا ہے۔

اس ویڈیو کو یوٹیوب پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے اور اس کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔

بدیاکر اپنے گانے کی پسندیدگی سے دنگ رہ گیا ہے اور اس نے اپنے گاؤں کی مقامی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے وائرل ہونے والے گانے کیلئے ادائیگی میں مدد کرے۔

وہ ایک اسٹار کے طور پر بھی ابھر رہے ہیں اور انہیں ہندوستان میں ہونے والے ریئلٹی شوز میں شرکت کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button