عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زید چین میں پہنچ گئے ، وہ بیجنگ میں ونٹر اولپمکس کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید بن زید النہیان آج جمہوریہ چین میں پہنچے ہیں جہاں وہ بیجنگ میں 2022 ونٹر اولمپکس کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

شیخ محمد کو چینی صدر ژی نے دورے کی دعوت دی ہے۔

اس میگا ایونٹ پر دنیا کی توجہ مرکوز ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ دو سال قبل سامنے آنے والی وبا کے باعث عالمی سطح پر کئی ایسی سرگرمیاں اور اجتماعات ملتوی یا منسوخ کیے جا چکے ہیں ۔

چین کا دعوٰ ہے کہ ان کے انسداد وبا کے زبردست اقدامات کی بنیاد پر شیڈول کے مطابق سرمائی کھیلوں کی یہ بڑی بین الاقوامی سرگرمی منعقد کی جارہی ہے۔

بیجنگ کو بین الاقوامی برادری سے بھی وسیع حمایت حاصل ہوئی ہے اور دنیا نے چین کی کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

دنیا کے کئی ایک ممتاز کھلاڑی کھیلوں کے ریکارڈ 109 مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ اِن کھیلوں میں سکیٹنگ (جس میں فگر سکیٹنگ اور سپیڈ سکیٹنگ بھی شامل ہیں)، بائی تھلون، سکی اِنگ (بشمول سنو بورڈنگ اور سکی جمپنگ)، باب سلیڈنگ، لوژ، سکیلیٹن، کرلنگ اور آئس ہاکی شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button