متحدہ عرب امارات

کیا آپ کو ماضی کا یہ دن یاد ہے جب متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ بارش ہوئی اور طوفانی ہوائیں چلیں تھیں؟

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سالانہ بارش کی ریکارڈ شدت سو ملی میٹر تک ہوتی ہے لیکن کلاؤڈ سیڈنگ کے نظام نے یہاں اس نظام میں پچیس فیصد تک کا اضافہ کیا ہے۔

 

تاہم بعض اوقات جب بارش ہو توجم کر برستی ہے۔

 

قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے بدھ کے روز ایک ماضی کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کی سب سے زیادہ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ہونے والی افراتفری کی عکس بندی کی گئی ہے۔

 

 

9 مارچ 2016 کو یو اے ای میں ایسی ہوائیں چلیں جنہوں نے تباہی مچا دی۔ ایک موسم کی نگرانی کرنے والے اسٹیشن البطین انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دن میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوا کی رفتار ریکارڈ کی ہے۔

 

اسی دن ملک میں سب سے زیادہ بارش بھی ریکارڈ کی گئی اور الشویب اسٹیشن پر 287.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

اس دن ملک کے کچھ حصوں میں بارش کی بوندیں برف کی مانند گریں اور اولے بھی گرے۔

 

اس واقعے کے بعد خلیج ٹائمز نے غیر معمولی شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا تھا۔

 

بل بورڈز اور دیگر ملبہ سڑکوں پر اور لوگوں کی گاڑیوں پر اڑتے دیکھا گیا تھا اور کئی دفاتر کی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔

 

اس روز راس الخیمہ پولیس نے سیلاب زدہ وادیوں میں پھنسنے والی 21 گاڑیوں کو نکال لیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button