متحدہ عرب امارات

یو اے ای دنیا کی میزبانی کے لیے  تیار: دبئی ایکسپو 2020 کی سائٹ کی خلا سے لی گئی خوبصورت تصویر دیکھیں

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایکسپو 2020 کے آغاز میں صرف ایک مہینہ باقی ہے۔ اور خلا سے دبئی ایکسپو 2020 کی لی گئی تصویر ظاہر کرتی ہے کہ دبئی دنیا کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایکسپو 2020 کی سائٹ کی تصویر محمد بن راشد اسپیس سنٹر کی جانب سے خلیفہ سیٹلائٹ کی مدد سے  خلا سے لی گئی ہے۔ اس تصویر میں ال وصل ڈوم اور ایکسپو 2020 کی سائٹ کے متعدد حصے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ال وصل ڈوم دنیا کا سب بڑا پروجیکشن سرفس ہے۔

محمد بن راشد اسپیس سنٹر کی جانب سے تصویر ٹوئیٹر کرتے ہوئے لکھا گیا "ایکسپو 2020 شروع ہونے میں ایک مہینہ باقی ہے۔ یہ تصویر خلیفہ سیٹلائٹ کی مدد سے خلا سے کھینچی گئی ہے۔ جس میں گلوبل کلچرل ایونٹ کی وہ سائٹ دیکھائی دے رہی ہے جو یو اے ای میں 191 ممالک کو اکٹھا کرے گی”۔

یاد رہےکہ آج صبح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد الکمتوم نے بھی دبئی ایکسپو 2020 کی سائٹ دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کی تصویریں بھی شیئر کیں اور کہا کہ کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے پویلیئن تیار ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button