Uncategorized

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل،چمچماتی نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر کنگ خان کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے۔

خلیج اردو
ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ کے ممبئی میں واقع گھر ‘منت’ کے باہر لگی نیم پلیٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چمچماتی نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکمل طور پر ہیروں سے تیار کردہ منت کی نیم پلیٹ تقریباً 2 ماہ بعد تیار کرکے لگائی گئی ہے۔

دوسری طرف میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ نیم پلیٹ کو گوری خان نے ڈیزائن کرایا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button