Uncategorized

متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا

خلیج اردو

دبئی : متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا۔

یو اے ای کابل میں سفارتخانہ بند کرنے والا سعودی عرب کے بعد دوسرا خلیجی ملک ہے۔ سعودی عرب بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی افغانستان میں وقفے وقفے سے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بم دھماکوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش نے ان میں سے بہت سے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گزشتہ روز بھی پہر دارالحکومت کابل کے شاہراہ 2 میں پشتونستان روڈ پر کار بم دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کابل دھماکا صدارتی محل کے قریب سکیورٹی کی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد طالبان کی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

دوسری جانب افغان حکومت مسلسل خواتین پر پابندیاں لگا رہی ہے جس کی وجہ سے دنیابھر سے ان کے اوپر تنقید کیا جارہا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button