Uncategorized

خواتین کے گینگ نے ہم وطن نوجوان لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں چار خواتین کو اپنے ہم وطن نوجوان لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنا دی گئی۔

دبئی کی فوجداری عدالت نے دو خواتین کو تین تین سال اور ان میں سے دو کو چھ مہینے کی جیل کی سزا سنائی۔

انہیں سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

پولیس کی کریمنل انویسٹی گیشن کے مطابق پچھلے سال نومبر میں پولیس کو شکایت ملی کہ الہودیبیہ کے علاقے میں ایک کم سن لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا جارہا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کی ایک خاتون سے سوشل میڈیا پر ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ اپنے ملک میں تھی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس خاتون نے اسے متحدہ عرب امارات کا فلائٹ ٹکٹ اور ایک مال میں کپڑے کی دکان میں سیلز وومن کے طور پر کام کرنے کے لیے ویزا فراہم کیا۔

تاہم یو اے ای پہنچنے پر اسے ایک اپارٹمنٹ میں رکھا گیا اور جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔متائثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے کوشش کی مگر وہ فرار نہ ہو سکی۔

اس کے بعد وہ ایک خاتون سے سوشل میڈیا اپلیکیشن پر ملی جس نے اس گینگ کو رقم ادا کی اور اسے آزاد کرایا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button