عالمی خبریں

امریکی ریاست الاسکا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

زلزلہ انکوریج شہر کے جنوب مغرب میں آیا

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق امریکہ ریاست الاسکا میں بدھ کے روز صبح 11 جبے 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ الاسکا ریاست کے سب سے بڑے شہر انکوریج کے 500 میل جنوب مغرب میں آیا۔

زلزلے کے بعد زلزلے کے مرکز کے دو سو کلومیٹر میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیری ویل علاقے سے 60 میل جنوب مشرق اور الاسکا شہر کے 500 میل جنوب مغرب میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

تاہم جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق پیسیفک سونامی سنٹر نے سونامی وارننگ واپس لے لی ہے۔

 

Source: Khaleej Times, DW

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button