عالمی خبریں

امریکی صدر کو مسئلہ فلسطین پر عوامی مزاحمت کا سامنا،انتخابی مہم کے دوران نعرے لگ گئے

خلیج اردو
کیرولائنا:امریکا کے صدر جوبائیڈن کی جنوبی کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکاء نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا دیے۔

جوبائیڈن سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کررہے تھے، اس موقع پر بعض شرکاء کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر جوبائیڈن نے مجمع کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں، اور یہ بھی کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بالآخر فوج واپس بلائی جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button