عالمی خبریں

جاپان میں زلزلے کے بعد 80 سالہ خاتون 72 گھنٹے بعد زندہ نکال لی گئی

خلیج اردو
ٹوکیو: جاپان میں زلزلے کے 72گھنٹے بعد 80سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا،جاپان میں آنے والے زلزلے میں اب تک 94 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق زلزلے میں آئے زلزلے کو پانچ دن گزرنے کے باوجود اب بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے.

فائر فائٹرز نے جمعہ کو ایک 80سالہ خاتون کو 72 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد وجیما میں واقع ان کے دو منزلہ گھر کے ملبے سے زندہ حالت میں نکال لیا۔

خاتون کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اب ان کی حالت کطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button