عالمی خبریں

دلہن کو گھر لاتے ہوئے گاڑی دریا میں گرنے سے دلہا جانبحق، دلہن کی یاد داشت چلی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

روس میں ہونے  والی ایک شادی اس وقت المناک حادثے کا شکار ہوگئی جب دلہے نے دلہن کو گھر لیجاتے وقت گاڑی خود چلانے کا فیصلہ کیا۔ گاڑی میں نئی نویلی دلہن اور اس کی کچھ خواتین دوستیں بھی سوار تھیں۔

گھر واپسی کے وقت گاڑی پل سے دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں دلہے سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کیسے پیش آیا:

دلہا جب دلہن کو لے کر شادی ہال سے باہر نکلا تو اسنے اپنے دوست کو گاڑی چلانے سے روک دیا اور خود ڈرائیونگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن بدقسمتی سے جب گاڑی لڑکی کے پل پر پہنچی تو دلہے کو گاڑی کے بوجھ کی وجہ سے پل ٹوٹتا ہوا محسوس ہوا۔ اس خوف میں اس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی لیکن گاڑی پل سے نیچے جا گری۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق گاڑی میں دلہا، دلہن، دلہن کی دو بہنیں اور کچھ اور مہمان سوار تھے۔

خبر رساں ادارے مرر کے مطابق گاڑی بزنس مین دلہے کی اپنی تو جو وہ خود چلا رہا تھا۔

گاڑی دریا میں گرنے کے بعد دلہے اور دیگر دو افراد کی لاشیں پانی میں بہ گئیں۔ تاہم، دلہن اس حادثے میں محفوظ رہی لیکن اسے چوٹیں آئی ہیں اور اسکی یاد داشت چلی گئی ہے۔

حادثے کے وقت گاڑی کے دوراز لاک تھے لیکن پل ٹوٹنے کی وجہ سے گاڑی کی پچھلی سکرین ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار تین دیگر افراد وہاں سے نکل گئے اور ڈوبنے سے بچ گئے۔  حکام اس وقت ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔

حادثۃ روس کے مشرق میں واقع پریمورسکی شہر میں پیش آیا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button