عالمی خبریں

بھارت میں پولیس حراست کا عجیب واقع ماسک نہ پہننے پر بکری کو جیل بھیج دیا

خانپور پولیس نے مطابق لاک ڈاون کے دوران ایک لڑکا بکری کے ساتھ تھا مگر پولیس دیکھ کر لڑکا بھاگ گیا

(خلیج اردو دبئی ) بھارت میں پولیس حراست کا عجیب واقع سوشل میڈل پر وائرل ہوا یے جس میں پولیس نے بکری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے حوالات میں بند کردیا ۔

خانپور پولیس کے مطابق لاک ڈاون کے دوران ایک لڑکا بکری کے ساتھ راستے میں آرہا تھا مگر پولیس جیپ دیکھ کر لڑکا بکری چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ بکری کا مالک بھاگنے کے سبب پولیس نے بکری کو چیپ میں ڈال کر حوالات کی سیر کرا دی ۔ مالک کو جیسے ہی واقعے کی خبر ہوئی تو پولیس سٹیشن پہنچ گیا ۔ پولیس نے موقع پر بکری کو مالک کے حوالے کردیا ۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پولیس نے مالک والی کہانی خود بنائی ہے جبکہ اصل میں ہوا ایسا ہے کہ ماسک نہ ہونے کے سبب پولیس نے بکری کو حراست میں لیا ہے ۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button