عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان میں بھی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔

خلیج اردو: دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں، متاثرہ خاتون نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button