عالمی خبریں

سعودی عرب: حج کے لیے آنے والے سعودی زائرین کا استقبال شروع

کورونا وائرس کے باعث حج کے لیے صرف 1000 سعودی زائرین کو آنے کی اجازت ہے

 

خلیج اردو آئن لائن: سعودی عرب کی جانب سے ہفتے کو روز حج زائرین کے استقبال کا اعلان کیا گیا۔ حج کے لیے آنے والے زائرین کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہا گیا۔ زائرین سعودی عرب کے پانچ شہروں سے آئے ہیں۔

سعود عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق حج کے لیے آنے والوں کو تعلق سعودی عرب کے مقدس شہروں مدینہ، ریاض، ابہا، تبوک اور جزان سے ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے زائرین پر کورونا ایس او پیز پر پابندی لازم ہے۔

زائرین کے لیے ایئرپورٹ داخلے اور انہیں جلد مکہ شہر پہنچانے کے لیے ایک الگ لین مختص کی گئی تھی۔  جح کے دوران منا کی طرف سے سفر سے پہلے زائرین کو الگ الگ رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اس سال حج مبارک صرف 1000 زائرین تک محدود ہے۔ اور تمام زائرین سعودی عرب سے  تعلق رکھنے والے ہیں۔ تاہم ان میں سے 700 سے غیر ملکی باشندے جو پہلے سے ہی سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں بھی شامل ہیں۔

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button