ٹپسمتحدہ عرب امارات

یو اے ای کے ورچوئل ورک ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی اتھارٹی آئی سی اے کی جانب سے درخواست دہندگان کو ملک کے اندر یا باہر سے وریچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ حاصل کرنے کے لیے آئی سی اے کی ویب سائٹ (ica.gov.ae) کے استعمال کی ترغیب دی ہے۔

یاد رہے کہ اس اقدام کا اعلان یو اے ای حکومت کی جانب سے مارچ میں کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد اعلی دماغ افراد کو یو اے ای کی طرف راغب کرنا اور مسابقت کو بڑھانا اور یو اے ای کی معیشت کو سپورٹ کرنا تھا۔ اس اقدام کے تحت غیرملکی اپنی ہی سپانسرشپ پر یو اے ای میں آ سکیں گے اور ایک سال تک رہائش اختیار کر سکیں گے اور طے شدہ شرائط کے مطابق اپنا کام کر سکیں گے۔

یہ اقدام ایسے افراد کے لیے جو یو اے ای سے باہر رہتے ہوئے وہیں کام کرتے ہیں اب یو اے ای میں ایک سال کے لیے آ سکیں گے اور وہاں سے بھی اپنا کام کر سکیں گے۔

ابوظہبی، شارجہ، ام القواین، راس الخیمہ اور فجیرہ کا ورچوئل ورک ریذیڈنسی ویزا حاصل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:

  • درخواست دہندگان آن لائن پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے آئی سی اے کی ویب سائٹ یا اپلیکیشن پر جائیں اور وہاں پر یوزر اکاونٹ یا اسمارٹ پاس کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔
  • اس کے بعد آپ کو مطلوبہ سروس یعنی ورچوئل ورک ریذیڈنسی ویزے کا انتخاب کرنا ہو گا اور وہاں پر طلب کی گئی معلومات بھرنی ہوگی۔ معلومات درج کرنے کے بعد مطلوبہ ڈاکومنٹس اپ لوڈ کریں۔
  • درخواست میں دی گئی معلومات کی تصدیق کریں اور پھر تصدیق شدہ ذرائع سے آن لائن فیس جمع کروائیں اور درخواست جمع کروا دیں۔

ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ حاصل کرنےکے لیے درج ذٰیل ڈاکومںٹس ضروری ہیں:

  • رنگین فوٹو
  • پاسپورٹ کی کاپی
  • ہیلتھ انشورنس
  • میڈیکل فٹنس ٹیسٹ رزلٹ
  • ورچوئل ورک پروف
  • اور 3500 ڈالر تک یا اس کے مساؤی تنخواہ کا فارن کرنسی میں سرٹیفکیٹ

اس پراسیس کے لیے فیس درج ذیل ہوگی:

  • آئی سی اے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک سے باہر بیٹھ کر ورچوئل ورک ریذیڈنسی پرمٹ کے لیے اپلائی کرنے والوں کے لیے ٹرانزیکشن فیس 300 درہم جبکہ یو اے ای کے اندر سے درخواست دینے والوں کے لیے فیس 250 درہم ہوگی۔

دبئی کا ورچوئل ورک ویزا حاصل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:

  • دبئی کا ورچوئل ورک ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو دبئی کارپوریشن اور ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کی ویب سائٹ (com) پر جانا ہوگا۔
  • ویب سائٹ پر جانے کے بعد مطلوبہ معلومات درج کریں
  • پاسپورٹ کی ایکسپائری کم از کم 6 ماہ باقی ہو
  • یو اے ای ہیلتھ انشورنس
  • ملازمین کے پاس ملازمت کو ثبوت ہونا چاہیے، ملازمت کا کانٹریکٹ ایک سال تک کار آمد ہونا چاہیے، کم از کم 5 ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ ہونی چاہیے، گزشتہ ماہ کی تنخواہ کی سلپ اور اس سے پچھلے تین ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ جمع کروانی ہوگی
  • جبکہ اس ویزے کے لیے درخواست دینے والے کاروباری افراد کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس کم از کم ایک سال سے کمپنی کی ملکیت ہونی چاہیے، ماہانہ آمدنی کم از کم 5 ہزار ڈالر اور گزشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانی ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button