پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا نواں روز:لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے اپنے میچز چیت لئے،ملتان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست

خلیج اردو

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔ایونٹ کے نویں روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

 

پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق نے 44 اور فخر زمان نے 38 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں شروعات مں اسلام آباد یونائیٹڈ نےبہترین انداز میں بلے بازی کی۔ ایک وقت پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اسلام آباد کی ٹیم باآسانی اس میچ میں فتح حاصل کر لے گی تاہم دوسری اننگز کے آخری اوورز میں لاہور قلندرز کے باولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور اسلام آباد سے فتح چھین لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 166 رنز بناسکی۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث روف نے وکٹیں حاصل کی۔

 

 

دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم ملتان سلطانز کی ٹیم نے اپنا ریکارڈ برقرار رکھا اور پشاور زلمی کو باآسانی  رنز سے ہرا دیا۔ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹیں گنوا کر 222رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔کپتان محمد رضوان نے 82 اور ٹم ڈیوڈ نے برق رفتار 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے بلے باز بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے باولرز کے سامنے بے بس دیکھائی دیئے۔بین کٹنگ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ رنز نہ بنا سکا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین کٹنگ نے پی ایس ایل کیرئیر کی دوسری نصف سنچری بنائی۔پشاور زلمی کی ٹیم  8 وکٹوں کے نقصان کے پر 165بناسکی۔ملتان سلطانز نے میچ میں 57 رنز سے کامیابی حاصل کیملتان کی جانب سے عمران طاہر اور شاہنواز دہانی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

ایونٹ میں کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔کراچی کنگز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ابتک اپنے تمام چاروں میچز ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button