خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔

اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button