خلیجی خبریں

ایرانی صدر کا شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خلیج اردو: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا، ابراہیم رئیسی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سیلابی صورت حال میں پاکستان کی مددکا اعلان بھی کیا اور متعلقہ ایرانی اداروں کوپاکستانی سیلاب متاثرین کی جلد از جلد مددکرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدرکو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور ہمدردی اور تعاون پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button