خلیجی خبریں

سعودی عرب، وزیراعظم کے حکم سے شہریت دینے کا نیا فیصلہ

خلیج اردو

ریاض: سعودی عرب کا شہریت دینے کے حوالے سے نیا فیصلہ سامنے آ گیا۔

سعودی عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی تجویز پر وزیر اعظم سعودی عرب کی شہریت دینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ کے مشورے پر وزیر اعظم شہریت دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

سعودی سرکاری اخبار کے مطابق سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 8 میں ترمیم کی گئی ہے کہ “سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز کی بنیاد پر وزیر اعظم کے حکم سے دی جا سکتی ہے”۔

سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 27 میں درج کہا گیا ہے کہ “وزیر داخلہ اس قانون کے لیے انتظامی ضوابط جاری کرتا ہے۔”

سعودی قومیت کے نظام کے انتظامی ضوابط کے آرٹیکل 28 کو حذف کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ “وزیر داخلہ نظام کے آرٹیکل (8) کے مطابق شہریت دینے کے لیے ضروری فیصلے جاری کرتا ہے۔”

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button