عالمی خبریں

ایکواڈور میں 6.8 شدت زلزلے کے جھٹکے،چار افراد ہلاک

خلیج اردوپیرو:ایکواڈور اور شمالی پیرو کے ساحلی علاقے میں 6.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور آبادی کو نقصان پہنچا ہے۔

ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں پرسکون رہنے اور لوگوں کو سرکاری چینلز کے ذریعے آگاہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے جس کی شدت 6.8 بتائی، یہ زلزلہ گیاس صوبے کے بلاؤ شہر سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر 66.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

حکام نے بتایا کہ زلزلے سے سونامی پیدا ہونے کا امکان نہیں تھا۔ ایکواڈور کے رسک مینجمنٹ کے سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کوینکا شہر میں ایک دیوار ایک گاڑی پر گر گئی جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مچالا کی کمیونٹی میں تین افراد ہلاک اور متعدد ڈھانچے منہدم ہو گئے، جن میں ایک دو منزلہ گھر اور ایک گھاٹ بھی شامل ہے، جب کہ متعدد کمیونٹیز بجلی سے محروم ہو گئیں۔

سیکرٹریٹ نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں دو دیگر صوبوں میں بھی ساختی نقصان ہوا، جس میں ایک سپر مارکیٹ میں گرنے والی دیوار بھی شامل ہے، اور ملک کے 24 صوبوں میں سے نصف سے زیادہ میں اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button