خلیجی خبریں

کویت امیر نے صدر علوی کی پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔

خلیج اردو: صدر مملکت عارف علوی کی دعوت پر کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنا قبول کرلیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ایوان صدر سے پیر کے روز جاری شدہ ایک بیان سے ہوئی ہے۔

یہ قبولیت صدر علوی کے دعوت نامے کے جواب میں کویت کے امیر کے ایک خط میں دی گئی ہے۔

کویت کے امیر نے پاکستان اور کویت کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

کویت کے امیر نے مسلم امہ خصوصا فلسطین کے مسائل حل کرنے میں کویت کے کردار کو تسلیم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا جلد ہی کورونا وائرس کی عالمی وبائی بیماری پر قابو پالے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button