خلیجی خبریں

گلف ائیر لائن کے مسافر سے منشیات برآمد، بحرین جانیوالا سمگلر پشاور میں گرفتار

خلیج اردو: اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے خلیجی ممالک کو منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کیمطابق گلف ائر لائن کی پرواز نمبر GF-787 سے بحرین روانہ ہونے والے خیبر کے رہائشی محمد ایاز نامی مسافر کے پیٹ سے 77 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ ان کیپسولوں سے مجموعی طور پر 616 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button