خلیجی خبریںعالمی خبریں

فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، باجوہ

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ فوج اورعوام کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اورگیریژن آفیسرزاورسابق فوجیوں سےالگ الگ ملاقات کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں طویل عرصےسےانتشارپیداکرنےکیلئےسرگرم ہے۔فوج اورعوام کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ قیاس آرائیوں اورافواہوں کاموثرمقبلہ کرنےکیلئےبروقت اورمتحدردعمل کی ضرورت ہے کیونکہ غلط معلومات اورپروپیگنڈےسےریاست میں یکجہتی کوخطرات لاحق ہوتےہیں۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں میجر حارث کی بھی عیادت کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔واقعےکےذمہ داران گرفتارکرلیےگئے۔قانون اپناراستہ بنائےگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button