خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی دوڑ میں 146,000افراد کی شرکت

خلیج اردو: دبئی کی مرکزی شیخ زاید روڈ پر ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی دوڑ، 2021Dubai Run میں 146,000 افراد نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ مائی (Mai)دبئی کے زیراہتمام اس سال کے دبئی فٹنس چیلنج (DFC) کے اختتامی ویک اینڈ پر منعقد کیا گیا۔دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کےاس اقدام کا مقصد دبئی کو دنیا کا سب سے فٹ شہر بنانا ہے۔ دبئی دنیا کا واحد شہر ہے جو اپنے شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کےلیے Dubai Run سمیت مفت فٹنس ایونٹس کا پورا مہینہ پیش کرتا ہے۔شہر کی سپر ہائی وے شیخ زاید روڈ Dubai Run کے لیے ایک بڑے رننگ ٹریک کا منظر پیش کر رہی تھی جس میں ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ میں شریک ہوئے۔ سورج طلوع ہوتے ہی شہر نیلے رنگ کے سمندر میں تبدیل ہو گیا کیونکہ رنرز آفیشل دبئی رن ٹی شرٹس میں سڑکوں پر آ گئے جو سن اینڈ سینڈ اسپورٹس کی طرف سے فراہم کی گئی تھیں ۔ میوزیم آف دی فیوچر کی طرف سے سٹارٹ لائن پر دوڑ شروع کی گئی ایمریٹس ٹاورز اور برج خلیفہ سمیت دبئی کی دیگرکئی اہم عمارتوں سے گزرتے ہوئے رنرز نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب المستقبل اسٹریٹ پر فنشنگ لائن کو عبور کیا۔ 5 کلومیٹرپر مشتمل پہلا راستہ فیملیز، تفریحی رنرز اور واک کرنے والوں کے لیے مختص تھا جب کہ 10 کلومیٹرکادوسرا راستہ تفریحی رنرز، درمیانی فاصلے کے دنیا کے معروف رنرز جس میں کینیا کے ایلیٹ رنرز کی ایک ٹیم بھی شامل تھی نے طے کیا۔ اس موقع پرعزت مآب شیخ حمدان بن محمد نے کہاکہ دبئی فٹنس چیلنج کے اختتامی ویک اینڈ پر شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کی صحت اور تندرستی کی شرکت متاثر کن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اپنی کمیونٹی کی طاقت سے بہت متاثر ہوا ہوں کیونکہ جب ہم مل کر کام کریں تو کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ Dubai Run کے لیے اتنی بڑی تعداد میں نکل کرہم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ یہ رہنے، کام کرنے اور دیکھنے کے لیے سب سے موزوں ترین شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہر ایک فرد، سرکاری ایجنسی، کاروبار اور تنظیم پر بے حد فخر ہے جس نے دبئی فٹنس چیلنج میں حصہ لیا اور میں اس یادگار دن پر منتظمین، ایونٹس سیکورٹی کمیٹی کے زیرقیادت سرکاری ایجنسیوں، شراکت داروں اور Dubai Run کی کامیابی میں تعاون کرنے والے ہر فرد کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ دبئی فیسٹیولز اور ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے سی ای او احمد الخجاء نے کہاکہ Dubai Run ایک صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کے لیے ہمارے شہر کی اجتماعی کوششوں کا سالانہ ڈسپلے بن گیا ہے اور 146,000 لوگوں کو اس میں حصہ لیتے ہوئے دیکھنا ناقابل یقین تھا۔ یہ اس بات کی علامت ہےکہ ہم ایک شہر کی حیثیت سےکس حد تک پہنچ چکے ہیں کیونکہ ہم اپنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دیتے ہیں اور دنیا کو دکھاتے ہیں کہ دبئی کتنا حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں،منتظمین، حکومتی ایجنسیوں اورایونٹس سیکورٹی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ دبئی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید حریب نے کہاکہ Dubai Run ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ہمارے عظیم شہر سے 146,000 لوگ اکٹھے ہوئے تاکہ دنیا کو یہ دکھایا جا سکے کہ دبئی میں ہم ایک صحت مند اور خوش کن کمیونٹی میں زندگی گزارنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زاید روڈ پر دوڑتے اور چلتے ہوئے ہر عمر، قابلیت اور قومیت کے لوگوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی اسپورٹس کونسل کو اس شاندار ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر ہےاور میں ہر اس شخص کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے اس میں حصہ لیا ۔ سعید حریب نے کہاکہ سالانہ دبئی فٹنس چیلنج میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔شرکاء کے پاس اب بھی DFC کے تفریح سے بھرپور ایونٹ کیلنڈر سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہےجس میں فٹنس اور تندرستی کے شوقین افراد کے لیے سرگرمیاں شامل ہیں ۔ اب بھی ایکسپو 2020 دبئی کے تین مفت فٹنس ولیجز، کائٹ بیچ اور مشرف پارک، دبئی کے اندر کمیونٹیز میں موجود فٹنس ہب کے ساتھ ساتھ مفت فٹنس سے ہر کوئی لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لیے www.dubaifitnesschallenge.com ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ Dubai Run کا اہتمام دبئی ٹورازم اور دبئی سپورٹس کونسل نے مائی دبئی کے ساتھ ایسوسی ایشن پارٹنرز سن اینڈ سینڈ اسپورٹس، اتصالات، فٹ بٹ اور عمار،سرکاری شراکت دار ایمریٹس ایئر لائن،حکومتی شراکت دار ایونٹس سییورٹی کمیٹی، دبئی پولیس، دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز اور روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) میڈیا اور ایپ پارٹنرز عربین ریڈیو نیٹ ورک (ARN) اور STEPPIکے تعاون سےکیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button