خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں 22 سالہ ہندوستانی شخص کی پھندہ سے لٹکی لاش مل گئی ۔

خلیج اردو: ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ شارجہ پولیس ایک ہندوستانی شخص کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے جو ہفتے کے روز شارجہ میں اپنی رہائش گاہ پر گلے میں پھندہ لگا کر چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

اہلکار نے بتایا کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو 22 سالہ ہندوستانی شخص پہلے ہی مر چکا تھا۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ متوفی کی لاش اس کے کمرے کے ساتھیوں کو ملی جنہوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ پولیس کے آپریشن روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں واقعے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ جسکے بعد ایک ایمبولینس اور پولیس موبائل، فرانزک لیبارٹری کی ایک ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال اور پھر فرانزک لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

پولیس نے کچھ کارکنوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ کارکن ذاتی مسائل کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا تھا۔

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ کیس کی تحقیقات ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button