خلیجی خبریں

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 7 کلو ہیروئن برآمد

خلیج اردو: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی اور لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق لاہور سے بینکاک جانے والے مسافر سے 5.12 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے1.47کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

اےایس ایف ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف حکام کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button