خلیجی خبریں

عراق میں کربلا کے قریب لینڈسلائیڈنگ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

خلیج اردو: عراقی شہر کربلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، تاہم امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے 3 بچوں سمیت 8 افراد کو ریسکیوکر لیا گیا۔

عراقی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 6 سے 8 افراد کے دبےہونے کا امکان ہے، جنکو نکالنے کے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ عراقی شہر کربلا کے قریب حضرت علیؓ سے منسوب ایک مزار ’’قطارۃ الامام علی‘‘ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ترجمان کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ریت اورپتھر مزار کے اوپر گرے جس کے باعث مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق ملبے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت بہتر ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button