خلیجی خبریںعالمی خبریں

سابق برطانوی وزیراعظم چرچل کی بنائی گئی پینٹنگ نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیے

خلیج اردو: امریکی اداکارہ انجیلینا جو لی نے سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کی بنائی ہوئی پینٹنگ تقریباً 8.3 ملین پاؤنڈز میں نیلام کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کی نایاب پینٹنگ نے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی کو یہ پینٹنگ ان کے سابق خاوند اداکار بریڈپٹ نے 2011 میں تحفے میں دی تھی۔

ٹاور آف قطبیہ مسجد نامی پینٹنگ میں مراکش میں غروب آفتاب کے لمبے سائے اور پُرجوش اشعار پیش کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پینٹنگ چرچل نے دوسری عالمی جنگ کے دوران سابق امریکی صدر روزویلٹ کے لیے بنائی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button