خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آسان پہیلی کا جواب دیں اور 100 درہم انعام جیتیں۔ کیرے فور دبئی

خلیج اردو: فروری کا مہینہ آتے ہی جوان دل ویلنٹائن کے نام پر پیار محبت کے احساس کیساتھ دھڑکنا شروع کر دیتے ہیں۔ جیسے جیسے 14فروری قریب آتی ہے جوان دلوں میں ہلچل پیدا ہوجاتی ہے اور جگہ جگہ سرخ گلاب، کارڈز، کیک، گفٹس اور غبارے نظر آتے ہیں، اور انہی جیزوں کا کاروبار کرنیوالوں کی بھی چاندی ہو جاتی ہے۔ مختلف بزنسز اس دن کی مناسبت سے خصوصی پیکجز اور ڈیلز بھی متعارف کراتی ہیں اور گاہک اپنی طرف متوجہ کرکے خوب منافع کماتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ متحدہ عرب امارات میں بھی دیکھنے میں آیا جب ویلنٹائن ڈے قریب آتے ہی الفرطیم مال کے کیریفور نے ایک پیکج متعارف کرایا جسکے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پہیلی کا اعلان کیا ہے۔

کیریفور نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر ایک دل کی تصویر تصویر شائع کی جسمیں راستہ ڈھونڈیں جیسا نقشہ بنا ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ جو بھی نیٹ ورک کے وسط میں دل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرے گا اسے 100 درہم مالیت کا تحفہ کارڈ انعام دیا جائے گا۔

آپ سبھی کو منتخب کرنا ہے کہ تصویر میں دیا گیا A ، B اور C راستہ کون سا دل تک پہنچنے والا ہے اور اس پوسٹ پر تبصرہ کرنا ہے۔

امید ہے کہ صارفین مندرجہ بالا پوسٹ پر جاکر اور اپنا جواب بتاکر انعام جیت جانے میں کامیاب ہو جائینگے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button