خلیجی خبریں

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ڈرون حملہ

خلیج اردو: عراقی وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ہونے والے ڈرون حملے میں ان کا محافظ زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا عراق کے وزیراعظم ہاؤس کے حوالے سے کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے میں مصطفیٰ کاظمی محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ زخمی ہو گیا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ گرین زون میں واقع عراقی وزیراعظم کےگھر پرڈرون حملہ آج صبح کیاگیا، ڈرون حملے میں گھر کےکچھ حصے اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

عراقی حکام کے مطابق کسی بھی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ڈرون حملے کے بعد بغداد میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عراق میں 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button